حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،طاہر صادق

حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،طاہر صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے جس کے باعث دہشت گردی کی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔اگر قوم کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تو دھشت گردی کے واقعات خود بخود کم ہو جائیں گے۔کفائیت علی اعوان اور ان کے ساتھیوں کو بلا وجہ پابند سلاسل کیا گیا۔ جرم نہ ثابت ہونے پر انہیں رہائی نصیب ہو ئی۔ان خیالات کااظہار سابق ڈسٹرکٹ ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق نے نجی شادی ہال میں سابق ناظم سٹی کفائیت علی اعوان کی کتاب ’’ اور زنجیر ٹوٹ گئی ‘‘ کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ان ساتھیوں نے شہر کے بچوں کے لیے ایک سٹیڈیم کا خواب دیکھا تھا۔جسے عملی جامہ پہنانے کے لئے 107کنال زمین خریدی گئی۔ خریداری کے تمام تقاضے پورے ہونے کے باوجود انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں جیل جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ زمین اسٹیڈیم کے لیے خریدی گئی تھی اور انشاء اللہ ہم یہاں ضرور اسٹیڈیم بنائیں گے۔صاحب کتاب کفائیت علی اعوان نے کہا کہ میں نے جیل جانے کے تیسرے روز ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ جیل میں ہونے والے مظالم اور قیدیوں سے ناروا سلوک کے بارے میں ضرور کتاب لکھوں گا۔ اور زنجیر ٹوٹ گئی میرے جیل میں گزارے گئے ایام کی دکھ بھری کہانی ہے۔ میری زندگی کے اختتام پر مجھے اور میرے ساتھیوں کو زندہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل اللہ کے باغیوں کے لیے ہوتی ہے جو بھی جیل جاتا ہے وہ اپنے اعمال کی سزا پاتا ہے۔انہوں نے کہا ک ہماری زندگی تو ختم ہو جائے گی میں اپنے نوجوان صحافیوں اور دانش وروں سے استدعا کرتا ہوں کہ شہر کی تاریخ مرتب کرنے کے لیے اہل زوق لوگوں کو اکھٹا کیا جائے ۔سید صدا حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کی زندگی ایک بڑی نعمت ہے جیل جانے کے بعد احساس ہو ا کہ اقرباء اور دوستوں کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کیا جائے ۔انہوں نے دکھ کا اظہار کیا کہ شہر کے مفاد کے لیے ہم نے ایک قدم اٹھایا مگر ہمارے جیل جانے کے بعد شہریوں کا خاموش گھروں میں بیٹھ جانا تکلیف دہ عمل تھا۔ کسی نے ہمارے حق کے لیے آواز بلند نہ کی۔ تقریب سے دیگر خطاب کرنے والوں میں معروف ادبی شخصیت محمود الحسن قیصر ابدالی۔ سابقہ کونسلر خضر محمود۔چیئرمین پریس کلب حاجی رفیق قادری۔قیصر دلاور جدون۔مرید اقبال فاونڈیشن کے صدر ایس ایم قاسمی ۔پیر محمد اشفاق سجادہ نشین دربار عالیہ برھان شریف۔سینئر صحافی صدیق صابر ایاز۔ملک صداقت خان سمیت دیگر شامل تھے۔ جنہو ں نے اپنے خطاب میں صاحب کتاب کفائیت علی اعوان کو ہر شعبہ زندگی سے متعلق افراد کو راہنمائی حاصل کرنے کے لیے کتاب لکھنے پر خیراج تحسین پیش کیا۔