نواز فیملی مریم کو خاندان کے مستقبل کا معمار سمجھتی ہے : اعتزاز احسن

نواز فیملی مریم کو خاندان کے مستقبل کا معمار سمجھتی ہے : اعتزاز احسن

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے نواز خاندان سمجھتا ہے مریم نواز خاندان کے مستقبل کی معمار ہیں، ڈان لیکس معاملہ میں کچھ لوگ قربانی کے بکرے بن گئے ہیں اور کچھ اور بن جائیں گے ، حکومت کی اولین ترجیح مریم نواز کو بچانا ہے، جے آ ئی ٹی میں لوگ سپریم کورٹ نے منتخب کئے ہیں سپریم کورٹ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا مر یم نواز ہی مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل دیکھ رہی ہیں، ڈان لیکس معاملے میں ابھی بہت کچھ اور نکلے گا، معاملہ میں پہلے کہا گیا حکومت اچھی اور فوج بری ہے آئی ایس پی آر نے وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کیا جو معمولی بات نہیں ، پانامہ کیس میں جے ائی ٹی سے مطمئن نہیں ، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ شفاف تحقیقات کرائے ،اب اگر کوئی بھی غلطی ہوئی تو ذمہ داری بنچ پر جائے گی اس لئے بنچ کو چوکنا رہنا پڑ ے گا۔ وکلاء وہی کہیں گے جو انکو ہدایات دی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کے ججز نے نواز شریف کے موقف کو معتبر نہیں سمجھا ، عمر ا ن خان نے اس مقصد کو الفاظ میں پیش کیااور اب اپنے موقف کی وضاحت بھی کردی ہے۔ شریف خاندان کیس میں خلا پر کرنیکی کوشش کر ے گا۔ عدالتی بنچ کو اب مزید محتاط رہنا ہوگا۔نواز شریف ایک ہی منصوبے کا باربار افتتاح کررہے ہیں ،انہیں حالات کا اندازہ ہوگیا ہے اسلئے الیکشن مہم پر نکل چکے ہیں امید ہے جلد گو نواز گو ہوگا تاہم الیکشن مہم میں کامیابی کیلئے اشتراک عمل ضروری ہے۔ سیاسی اتحاد بننے ہوں تو بہت جلدی بننے چاہئیں، حکومت کیخلاف وکلاء آسانی سے نہیں نکلیں گے ہم نے وکلاء تحریک شروع کرنے کیلئے بہت محنت کی تھی۔

اعتزاز احسن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...