آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ورکرز بھرپورحصہ لیگی،ملک مظہر

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ورکرز بھرپورحصہ لیگی،ملک مظہر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سے جو لوگ دوسری جاعتوں میں جا رہے ہیں اصل میں وہ زرداری لیگ سے جا رہے ہین پیپلز پارٹی سے نہیں اگر ان لوگوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیئے تو رہتی سہتی کسر بھی نکل جائے گی پارٹی کا ووٹ بنک پنجاب کے پی کے بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے آنے والے الیکشن میں شائد سندھ سے بھی وہ پوزیشن نہ ملے جو بی بی شہید دور میں تھی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنماؤں ملک مظہر،نوید صادق، چوہدری ناصر،چوہدری وجاہر اکرام،افضل خان، محمد افضل، رفعت شاہین،محبوب سلطان،امجد خان اور دیگر نے مرکزی آفس مین منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز بھرپور حصہ لے گی تمام حلقوں سے اپنے امید وار کھڑے کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا پارٹی کارکنوں کے ہاتھوں میں ہو گا اور بھر راج ہو گا عوام کا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لیول تک پارٹی کی تنظیمیں بنائیں گے انہوں نے ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...