کراچی میں واٹس ایپ پر بھارتی نمبروں کے ذریعے پیپرز آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی میں واٹس ایپ پر بھارتی نمبروں کے ذریعے پیپرز آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے،واٹس ایپ پر بھارتی نمبروں کے ذریعے پیپرز آؤٹ ہونے کا انکشاف،وزیرتعلیم جام مہتاب نے تحقیقات ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی پولیس کے سپرد کردی۔تفصیلات کے مطابق انٹر امتحانات میں نقل کا معاملہ ،وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب کا کہنا ہے کراچی میں نقل کے لیے وٹس ایپ کو استعمال کیا جا رہا ہے جس میں بھارتی نمبرز موجود ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے،سی ٹی ڈی سے رابطہ کیا ہے،بھارتی نمبرز کی موجودگی پر تحقیقاتی اداروں نے انکوائری شروع کردی۔واضح رہے سندھ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہوتے ہی نقل کا میدان جم گیا تھا،کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طلبا وطالبات کھلے عام نقل کرنے میں مصروف ہیں جس میں موبائل سمیت کتابوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔سکھر بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں انگلش کے پرچے میں طلبا نے کتابوں ، گائیڈز اور موبائل فون کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ لاڑکانہ میں سندھی کا حل شدہ پرچہ فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر 100 روپے کے عوض کھلے عام بکتا رہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...