راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی‘ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر 388کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ دیر‘ چترال اور مالاکنڈ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر 388کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...