پا نامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن عیاں کر دی،ملک عظمت

پا نامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن عیاں کر دی،ملک عظمت

ٹیکسلا (طاہر فریدون)پا کستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر ملک عظمت نے کہا ہے کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گاپا نامہ لیکس نے موجودہ حکمرانوں کی کرپشن عیاں کر دی اب ان کا اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں،موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں مسلم لیگ ن کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی جوائن کررہے ہیں پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں نوجوان عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور ملک میں خوشحالی لائے گی ان خیالات کا اظہار ملک عظمت نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات ریاض اعوان کی طرف سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت عبادت سمجھ کے کر رہے ہیں انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا انشاء اللہ آمدہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ این اے 53،پی پی 7، پی پی 8 سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کا میاب ہو گی اور عوام کی خدمت کے دور کا آغاز ہو گا ملک سے کرپشن،بے روزگاری،غربت،نا انصافی،لوٹ کھسوٹ،اقرباء پروری کا خاتمہ ہو گا عوام کو بلاتفریق معاشی و معاشرتی انصاف میسر ہو گا آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن،محفوظ اور مضبوط پا کستان ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...