ہیروئن اسمگلنگ ،ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنیکا حکم

ہیروئن اسمگلنگ ،ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد منشیات کی عدالت میں بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کے معاملے کی سماعت پر عدالت نے ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد منشیات کی عدالت میں پی آئی اے کی فلائٹ سے بیرون ملک ہیروین اسمگل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ملزمان عرفان،ندیم اور دیگر ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے 21 جنوری کو پی آئی اے کی فلائٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی ملزمان پی آئی اے شعبہ فلائٹ کچن میں تعینات تھے جبکہ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت بھی لے رکھی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...