عدالت نے شاہین ایئر کو بین الاقوامی روٹس کی اجازت دے دی

عدالت نے شاہین ایئر کو بین الاقوامی روٹس کی اجازت دے دی

کراچی (پ ر)سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئرانٹرنیشنل کو ملتان اور فیصل آباد سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ ان پروازوں کا آغازبالترتیب 23 اپریل اور 2مئی سے ہونا تھالیکن سول ایوی ایشن نے کوئی وجہ بتائے بغیر ان پروازوں پر پابندی عائد کردی ۔ معزز عدالت نے یہ فیصلہ 5مئی2017ء کو ایک سماعت کے بعد دیا جس میں جج نے اس معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موقف سے اتفا ق نہیں کیا۔مؤرخہ 29 اپریل 2017 ء کو سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے حق میں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس حکم کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس کے لئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کو 45 دنوں کے اندردستاویزات جمع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے قانونی طور پر سول ایوی ایشن کے اس مطالبے کو معطل کر دیا تھا۔ ایئر لائن کو RPT لائسنس 26 سا ل قبل ا س کے آ غاز پر ہی جا ری کر دیا گیا تھا۔ پیتیس لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کرنے والی پاکستان کی دوسری بڑی ایئر کیریئر کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کایہ موقف اگر مضحکہ خیز نہیں تو دلچسپ ضرور معلوم ہوتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...