15مئی سے پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر ز نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

15مئی سے پولیو مہم کا آغاز ، ڈپٹی کمشنر ز نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی، لیہ، کوٹ ادو، خان گڑھ، پیر جہانیاں(نمائندگان) 15مائی سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوئے۔ وہاڑی سے بیور رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابقڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ انسداد پو لیو مہم ایک قو می فر یضہ ہے اس کی تکمیل کے لیے تمام سر کاری اداروں کے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
ساتھ ساتھ عوام بھی ذمہ داری کا ثبو ت دیں اور بچوں کو انسداد پو لیو ویکیسن کے قطرے ضر ور پلو ائیں کیو نکہ ان دو قطر وں میں قوم کے نونہالوں کا محفو ظ مستقبل پو شدہ ہے یہ بات انہوں نے 15مئی سے شروع ہو نے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر امیر بخش ، چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی،زونل خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پولیو ٹیمیں دور درازعلا قوں میں خصو صی طور پر ویکسنیشن کریں۔ انہوں نے زونل خطیب اوقاف قاضی محمد وہا ج سے کہا کہ وہ مسا جد میں جمعہ کے خطبات میں پو لیو کے قطروں کی افا دیت با رے آگا ہی کا اقدام کر یں۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی چودھری ندیم کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں گہری دلچسبی کو سراہا اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع وہاڑی میں تین روزہ پو لیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 30ہزار 229بچوں کو پو لیو ویکسین کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے اس مقصد کے لیے 1292ٹیمیں پو لیو قطرے پلا نے کا فر یضہ انجام دیں گی جبکہ ان کی نگر انی کے لیے 5ضلعی سپر وائزر ،3تحصیل سپر وائزر ، 89زونل سپر وائز ر اور 225ایر یا انچارج کام کر یں گے اجلاس میں زونل خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج نے بتا یا کہ وہاڑی ، پا کپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع میں تما م خطیبوں کو جمعتہ المبا رک کے خطبات میں انسداد پو لیو ویکسین کے فا ئدہ مند ہو نے با رے عوام کی آگا ہی کا پیغام دے دیا گیا ہے۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے ماطابقمعصوم بچوں کو پولیو ایسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو مہم کے دوران متعلقہ ٹیمیں اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوکر سر انجام دیں تاکہ ضلع لیہ کے پولیو فری اعزاز کو برقرار رکھا جاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سہہ روزہ پولیو مہم انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین ،ایم ایس مہر بشیر احمد سمرا ،ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر غلام ہاشم ،نمائندہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر علی شیر ،فوکل پرسن ،ڈاکٹر جوادحسین ڈی ڈی او ایچ چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ،ڈی ڈی اوایچ کروڑ ڈاکٹر ارشد تتلاکے علاوہ زوبل سپر وائزر ز ،ڈی ایس وی ظفر عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بیٹ مونگڑ،لسکانی والا،جکھڑ کچا،چھجڑا،خان والا،گھلوار نشیبی مواضعات کی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کے ذریعے سو فی صد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلا س میں سی ای او صحت نے بتایا کہ15 سے 17 مئی تک پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 325383بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 790خصوصی ٹیموں کی ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر ، خانگڑھ سے نامہ نگار اور پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ پولیو جیسے مرض کا جلد سے جلد خاتمہ کرنا ہوگا اور اس مقصد کے حصول کیلئے عوام میں شعور و آگہی پیدار کرنا ہوگی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو 100فی صد کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ادارے بھی اپنا موثر کردار ادا کریں، اس موذی مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے میڈیا عوام میں شعور بیدار کرے۔یہ بات انہو ں نے انسداد پولیو کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں، ڈبلیو ایچ او،تعلیم،پولیس،اوقاف،زراعت،انفارمیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ 15سے17مئی تک جاری رہنے والے انسداد پولیو مہم کیلئے 1793ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن کے افراد ضلع بھر میں گھر گھر جا کر5سال تک کی عمر کے 8لاکھ32ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔