سندھ ہائیکورٹ،ہیوی ٹریفک کے خلاف میئرکراچی کی درخواست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔ہفتہ کو میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر بھر میں ہیوی ٹریفک کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے ۔ٹرانسپورٹرز اس ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔حکومت ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔عدالت عالیہ میں درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی ۔