کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حافظ عاکف سعید

کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حافظ عاکف سعید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر جل رہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا تماشا دیکھ رہی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے بھارتی فوج کی معصوم کشمیریوں پر درندگی اور بربریت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ اب بچوں کا قتل عام بھی کیا جا رہا ہے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز بھی اس ظلم کے خلاف چیخ اٹھے ہیں۔ اُنہوں نے مسلمان نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی بھارتی افواج کے کشمیریوں پرمظالم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کریں اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر ہونے کے دعویدار ملک کو بے نقاب کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...