ڈاکٹرز کے مشورہ پر وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے مزید 21دن کی رخصت لے لی

ڈاکٹرز کے مشورہ پر وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد مزید 21 دن کی چھٹیوں پر چلے گئے ذرائع کے مطابق زکریا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہارٹ سرجری کے بعد گزشتہ 20روز سے چھٹیوں پر تھے گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ان کا مکمل معائنہ کیا اوران کو فٹ قرار دیا تاہم انہوں نے وائس چانسلر کو کام کرنے سے احتیاط کا مشورہ دیا اور کم سے کم کام کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے مزید 21دن کی چھٹی کی درخواست دے دی ، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر امین صحت یاب ہورہے ہیں تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کے آرام کیلئے 21دن کی رخصت کی درخواست بھجوادی گئی ہے ، وہ یکم جو ن کو یونیورسٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔