مردم شماری، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ نے فورٹ عباس کے علاقوں کا دورہ کیا

مردم شماری، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ نے فورٹ عباس کے علاقوں کا دورہ کیا

فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) مردم شماری کے سلسلہ میں میجر جنرل سعید احمد ناگرہ نے فورٹ عباس کے کچھ علاقہ کا باہمراہی عمران ممتاز خان سیال اسسٹنٹ کمشنر فور ٹ عباس دورہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کیا۔عزیز کیمپ آرمی فورٹ عباس پہنچنے پر مانٹرینگ آفیسر کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد آصف، عمران ممتاز خان سیال اسسٹنٹ کمشنراور میجر علی و دیگر آفیسران آرمی نے ان کو خوش آمدید کہامردم شماری کے حوالہ سے عزیز کمپیس میں لیفٹینٹ کرنل محمد آصف کمانڈنگ آفیسر مردم شماری فورٹ عباس نے بریفنگ دی جس پر میجر جنرل سعیداحمد ناگرہ نے سول و فوجی آفیسران کی کارکردگی کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ آپ کی پراگرس دیکھ کر لگتا ہے کہ سول اور فوجی آفیسران کی آپس میں Coordinationبہت اچھی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ یہ کام احسن طریقہ سے مقررہ وقت کے اندر بخوبی سرانجام دے لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے فرداًفرداًآرمی کے آفیسران اور جوانوں سے ہاتھ ملایا اور اُن کا حوصلہ بڑھایا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...