اے ڈی بی کی پاکستا ن میں کامیایاں قابل فخر ہے،ژیاؤہونگ ینگ

اے ڈی بی کی پاکستا ن میں کامیایاں قابل فخر ہے،ژیاؤہونگ ینگ

کراچی (اکنامک رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) پاکستان کے ساتھ اپنے علاقائی تعاون کو بے حد اہمیت دیتا ہے، جو آنے والے عشروں میں دنیا کی 20 اہم ترین اقتصادیات میں شامل ہونے کے لئے بالکل تیار ہے، اور اس نے پہلے ہی انتہائی غربت میں نمایاں طور پر کمی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے نئی کنٹری ڈائرکٹر محترمہ ژیاؤہونگ ینگ(Xiaohong Yang) نے ساؤتھ ایشیا میگزین کی ایک حالیہ اشاعت میں کیا انہوں نے کہا کہ:’’ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں اپنی کامیابیوں پرفخر کرسکتا ہے۔‘‘ملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائرکٹر نے کہا کہ:’’ہم پاکستان کے ساتھ علاقائی تعاون اور تجارت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔پاکستان کی اہمیت اس کے بہترین محلِ وقوع کی وجہ سے بڑھ گئی ہے ،اور یہ دنیا کی تیز ترین اقتصادیات میں سے ایک ہے۔ نوجوان اور متحرک آبادی والے اس ملک میں باصلاحیت و ہنر مند کارکنوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔‘‘ پاکستان میں توانائی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ملک میں توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور بجلی کا شارٹ فال کم کرنے کے لئے حکومت، دیگر ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اپنے پاور ٹرانسمیشن اور بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد کررہاہے۔ہم اس اہم شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بینک نے پن بجلی گھروں، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، نہروں، اسکولوں، اسپتالوں، مالیاتی منڈیوں، موٹر ویز، ہائی ویز، دیہی سڑکوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی محترمہ ژیاؤہونگ ینگ نے TAPI پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ TAPI پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (TPCL) قائم کرنے میں مدد دی اورکنسورشیم لیڈر کے طور پر Turkmengaz کو منتخب کیا ساتھ ہی حصص یافتگان اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...