وائی بی جی کا کراچی کی عوام کیلئے ایک اور تحفہ ‘لکی ون مال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی روشنیوں اور رونقوں میں ایک اور اضافے کے طور پر گزشتہ شب ایک بڑے مال ’’لکی ون ‘‘ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔اس افتتاحی تقریب میں نمایاں شخصیات بشمول ہمایوں سعید ‘ زیبا بختیار ‘ نادیہ حسین‘ بہروز سبزواری شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر ملکی و غیر ملکی وفود نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے حاضرین کے دل اور ذہن پر انمٹ نقوش مرتب کئے۔انوشے اشرف نے گلیمر بائی آمنہ اقبال کے خوبصورت لباس کو پہن کر شام کا آغاز کیا ۔ریڈ کارپٹ پر موجود مہمان ان کی برجستہ طرز میزبانی سے محظوظ ہونے کے ساتھ لکی ون میگزین بوتھ پر تصاویر کھنچوانے کے لیے پرجوش نظر آرہے تھے۔ ریڈکارپیٹ پر لگاے گأ فوٹوبوتھ پر مہمانوں کا رش تھا، جب کے میزوں جیسے لباس میں ملبوس لڑکیاں مہمانوں کو میٹھا اور موکٹیلز پیش کر رہی تھی، جبکہ ڈانسرز کے خوبصورت گولڈ ن لباس تقریب کی رونق میں اضافے کا باعث تھے۔وہائٹ اینڈ گولڈ تھیم پر پیلے رنگ اور لال ر نگ کی آمیزش تزئین و آرائش کو جادوئی اثر دے رہی تھی‘درمیان میں موجود وسیع و عریض میٹھے کی میز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔مال کا باقاعدہ افتتا ح تبا خاندان کی جانب سے ربن کاٹ کر کیا ‘ اس موقع پر مہمانوں پر رنگ برنگی پتیاں نچھاور کی گئیں‘ بعد ازاں مہمانوں کو مال کے سینٹر کورٹ /ایٹریم میں مدعو کیا گیا جو فائبر غباروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ اس مقام پر عائشہ عمر بھرپور انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک کے بعد مال اندھیرے میں ڈوب گیا‘ ایسے میں ایل ای ڈی لائیٹس پر مبنی تتلیوں نے منظر عام پر آکر لوگوں کو حیران کردیا۔اس کے بعد لکی ون کے ای سی او سہیل تباکو خطاب کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے مال کی خصوصیات اور اس کی انفراد ی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا’’ تبا ہاسپٹل کے بعد لکی ون کراچی کی عوام کے لے یونس برادرز گروپ کی جانب سے ایک اور تحفہ ہے ۔اپنی نوعیت کے اس انتہائی منفرد شاپنگ مال کمپلیکس میں بیک وقت 200سے زائد برانڈز کے ساتھ ٹو لیول ورلڈ کلاس فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹر ’’ونڈرلینڈ‘‘ اور فوڈ اسٹریٹ سمیت ایک بڑا فوڈ کورٹ شامل ہے ۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہائیپر اسٹار ہے جس میں ایک میگا ٹو لیول بیسمٹ کارپارکنگ بھی موجود ہے۔‘‘ان کے خطاب کے بعد حاضرین کو تھری ڈی پروجیکشن کے ذریعے مال کی تکمیل کے مراحل کو پیش کیا گیا۔اس کے بعد شاپنگ کو موضوع بناتے ہوئے ایک شیدو آرٹ ڈانس او ر ٹیپ ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد نعیم نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور عائشہ عمر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس کے بعد عائشہ عمر کی جانب سے حاضرین سے سوال و جواب کا ایک ہنستا مسکراتا سلسلہ شروع کیا گیا اور اس خوبصورت تقریب کا اختتام انتہائی شاندار عشائیے پر ہوا ۔