سابق وزیرکے ایس مجاہد بلوچ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے سابق صوبائی وزیر بلدیات کے ایس مجاہد خان بلوچ نے ہفتہ کوبلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما سنیٹرسعید غنی، وفار مہدی اورراشدربانی بھی موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معان خصوصی برائے اوقاف غلام شاہ جیلانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کی جانے سے سندھ میں مزارات پرکیئے جانے والے سیکورٹی اقدامات پر بریفننگ دی ۔