کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثے میں4 افراد جاں بحق

کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثے میں4 افراد جاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقے رزاق آباد،شیر شاہ،سپر ہائی وے اور لیاقت آباد میں مختلف ٹریفک حادثے کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جن کی شناخت عامر،ذکی کے ناموں سے ہوئی ہے۔لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شیر شاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے محمد نواز نامی شخص جاں بحق ہوگیا اور رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب بھی گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رکشے اور وین میں ٹکر سے 9افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ،جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...