مخالفین فکر نہ کریں آئندہ بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے، سکند حیات بوسن
ملتان(پ،ر) جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہماری پارٹی مثالی کردار ادا کررہیے ہے جو پارٹیاں دوسروں کے اشاروں پر جلسے جلوس کرتی ہیں وہ لوگ ہیں جو ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہم انہیں ایسا ہر گز نہیں کرنے دیں گے مسلم لیگ نواز جمہوریت کے حق میں علم بلند کرتی رہے گی ہم نے جمہوریت کی بحالی کیلئے سب سے زیادہ جہد و جہد کی 2018تک ہم عوامی مسائل حل کرتے رہیں گے ۔(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
اس کے بد بھی عوام کے ووٹ کی طاقت سے واپس آکر خدمت کا نیا سلسلہ شروع کریں گے مخالفین فکر نہ کریں آئندہ بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے ہمیں نظر آرہا ہے ہر ضمنی الیکنش ہم نے بھاری اکثریت سے جیتا ہے جس سے ہمیں اگلا اقتدار و اضع نظر آرہا ہے عوامی خدمت کیلئے ملک کی عوام ہمارے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حاجی سکندر حیات خان بوسن نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر 86جنگل کلراں والا میں چیئرمین ملک حمید اوبھاہ کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے موقع پر کیا۔ یونین کونسل نمبر 86جنگل کلراں والا کے چیئرمین ملک حمید اوبھاہ نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی یونین کونسل میں خصوصی توجہ کی وجہ سے کروڑوں روپوں سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے علاقے میں نئے روڑز کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ اور پرانوں کی مرمت شروع ہو چکی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اس موقع پر وائس چیئر مین مہر سجاد ہراج ، مرید عباس شیران سعید ، گوہر سعید ، توصیف عباس سمیت دیگر معززین علاقہ شریک تھے۔