توہین رسالت کے جھوٹے الزامات کے نتائج خطرناک ہونگے، سبطین حیدر
ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہ اپنے مذموم مقاصد کی ناکامی کے بعد اب توہین رسالت کے جھوٹے الزامات لگا کر فساد ات اور قتل و غارتگری کروانا چاہتا ہے۔جس کے نتائج معاشرے کے لئے خطر ناک ہوں گے۔ختم نبوت اور احترام انبیا تشیع کے ایمان کاحصہ ہے۔ذاتی دشمنی ، تعصب اور بغض اہل بیتؑ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
میں لگائے گئے الزام کی کوئی حیثیت نہیں، بلکہ الزام عائد کرنے والا خود مجرم ہے۔پسرور میں ہونے والے سانحہ پر ملت جعفریہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔شہید فضل عباس شمسی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مکار دشمن کی شیطانی چالوں کو سمجھتے ہیں، ہم سے زیادہ محبت رسالت کا کوئی دعویدار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور میں دہشت گروہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ہاتھوں شہید ہونے والے فضل عباس شمسی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔شیعہ علما کونسل سیالکوٹ کے صدر ملک بختاور، تحصیل صدر شاہد کاظمی اور جعفریہ یوتھ کے رہنما سید تقلین بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہید فضل عباس شمسی کے چچا اظہر حسین شمسی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ فرقہ پرست خارجی دہشت گرد ملک بدامنی کا کھیل ایک بار پھر کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان کا پہلے بھی پرامن حکمت عملی سے مقابلہ کیا ، اب بھی کریں گے۔ کسی بازاری گروہ کے ہاتھوں معاشرے کو ایک بار پھر یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔