عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کے مجرم ہیں: امیر مقام

عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کے مجرم ہیں: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شانگلہ(اے این این) سیاسی امورکے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان کی کوئی کارکردگی نہیں، وہ خیبر پختونخوا کی عوام کے مجرم ہیں، لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ہفتہ کویہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام پی ٹی آئی پر برس پڑے۔انہوں نے کہاکہ( ن) لیگ کے مخلص کارکنوں کے سامنے کوئی سیاسی جماعت کھڑی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے کئے وعدے پورے نہیں کئے، پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کے مجرم ہیں،لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
لیگی رہنما نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا۔