کسانوں کے حقوق کی رکھوالی ہمارا فرض ہے، محمود الحسن چیمہ، اظہر لغاری

کسانوں کے حقوق کی رکھوالی ہمارا فرض ہے، محمود الحسن چیمہ، اظہر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چیئرمین صوبائی پارلیمانی کمیٹی برائے پاور اینڈ اریگیشن چودھری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اور ضلع کے کسانوں کے حقوق کی رکھوالی کرنا میری ذمہ داری اور فرض ہے ۔جسے اب میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور کسان نمائندگان کے ہمراہ پہلے سے زیادہ تندہی کے ساتھ نبھاوں گا۔ہیڈ قاسم والا بنگلہ سے اوپر ہمارے حصے کے پانی پر جو ڈاکہ پڑ رہا ہے اسے میں وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
میاں شہباز شریف کے نوٹس تک لا چکا ہوں۔بڑی طاقتیں بڑے پانی چوروں کو روکیں یا نہ روکیں ہمیں ہمارے حصے کا پانی پورا کر کے دیں۔ ضلع کونسل کے چیئرمین سردار محمد اظہر خان لغاری نے کہا کہ ہم اپنے کسانوں اور ان کی فصلات کو تباہ ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ضلع کے نہری پانی کے شیئرز کے حصول کے لیے کھلے دل و ذہن کے ساتھ اوپر تک بات کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکسان کسان اتحاد کے جام ایم ڈی گانگا، انجمن کاشتکاران کے چودھری محمد یسین، کسان بورڈ کے چودھری ریاض چیمہ ،یوسی سے بندور عباسیاں کے چیئرمین و زمیندار حاجی خلیل احمد ترہیلی اور ایکسئین آبپاشی رحیم یار خان سرکل و نگران ایس ای چودھری شوکت حیات ورک و دیگر کسان رہنماؤں کے ساتھ چیئرمین ضلع کونسل آفس میں منعقدہ ہنگامی خصوصی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمود الحسن چیمہ اور سردار محمد اظہر خان لغاری نے اس ہنگامی میٹنگ کے دوران ہی ڈائریکیٹر پنجاب آبپاشی ریگولیشن اینڈ مانیٹرنگ مسٹر میاں بودلہ کو ضلع کے چوری ہونے والے پانی اور شدید کمی سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد فوری طور پر نہری پانی میں اضافے کا مطالبہ کیا ۔میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسان رہنماؤں جام ایم ڈی گانگا اور چودھری محمد یسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ضلع رحیم یار خان کے کسانوں کی حق تلفی کاسلسلہ اب بندکر دیاجائے گا۔