مسلمان جہاد چھوڑ سکتا ہے نہ جہاد ختم ہو سکتا ہے، خالد محمود ازہر

مسلمان جہاد چھوڑ سکتا ہے نہ جہاد ختم ہو سکتا ہے، خالد محمود ازہر

خانیوال (بیورونیوز )مسلمان کبھی جہاد چھوڑ سکتا ہے نہ ہی جہاد ختم ہوسکتا ہے رسول رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا کوئی ظالم جابر جہاد کو ختم یا منسوخ نہیں کرسکتا اگر ہمارے زمانے کے کچھ لوگوں نے جہاد کی غلط تعبیر کی ہے تو اس تعبیر کو غلط کہنے کی بجائے جہاد کے ترک کرنے کا اعلان صریح گمراہی ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

مفتی خالد محمود ازہر نے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ160 میں شہدائے بالاکوٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ ولی اللہ نے برصغیر سے انگریزی افواج کو نکالنے کیلئے جو مراکز قائم کیے تھے انہی مراکز سے سلطان فتح علی عرف سلطان ٹیپو میدان میں آئے جنہوں نے جرات واستقامت کے ساتھ انگریزی افواج کا مقابلہ کا اور جام شہادت نوش کیا اسی طرح سید احمد شہید شاہ اسماعیل شہید اپنے قافلے کے ہمراہ دہلی سے چل کر سندھ بلوچستان افغانستان کا طویل سفر کرکے پشاور اکوڑہ بالاکوٹ تک جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے اسی قافلے کے باقی ماندہ لوگوں نے جنگ آزادی میں حصہ لیااور انگریزی فوجوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا آج ان عظیم مجاہدین کے روشن کردار کو سیکولر طبقہ مسخ کرنا چاہتا ہے اہل حق کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل نظام سے نجات کی جدوجہد جاری رکھیں سیمینار سے مولانا لقمان حنبلی مولانا افضل عباس مفتی سمیع اللہ معاویہ ودیگر علما نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...