مالی سال 2016-17 کے پہلے دس ماہ، ایف بی آر نے 2ہزار 518ارب، 60کروڑ روپے کاریونیو حاصل کیا

مالی سال 2016-17 کے پہلے دس ماہ، ایف بی آر نے 2ہزار 518ارب، 60کروڑ روپے کاریونیو ...

ملتان(نیوزرپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے مالی سال 2016-17کے 10ماہ جولائی ، اپریل (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

میں عبوری ، اعداد و شمار کے مطابق 2518ارب 60کروڑ روپے کا ریونیووصول کیاہے مالی سال 2015-16کے 10ماہ میں(2346)ارب روپے کا ریونیو وصول کیاگیاتھا گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 172ارب 60کروڑ روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیاہے۔ جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں978-8ارب روپے وصول کیے گئے سیلز ٹیکس کی مد میں 1009.2ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 144ارب روپے اورکسٹم ڈیوٹی کی مد میں 386.6ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق حتمی اعداد شمار آنے پر ریونیو وصولی میں مزید اضافے کاامکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...