حلقہ پی پی 254میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹ کی تکمیل ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حماد نواز ٹیپو

حلقہ پی پی 254میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹ کی تکمیل ہماری کارکردگی ...

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو ایم پی اے نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محلہ ٹبی حسین آباد ،چاہ مٹھو والا،ناصر آباد،نئی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

بستی تلکوٹ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا حلقہ شہر سے شروع ہو کر رنگ پور چک فرازی تک چلا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ رنگ پور کے عام کے دیرینہ مطالبہ پر 24کروڑ روپے کا سیوریج سسٹم کا میگا پراجیکٹ دیااسی طرح مراد آباد میں 90لاکھ کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام،پکا سندیلہ سے لنگر سرائے روڈ کی تعمیرکیلئے 80لاکھ روپے کی گرانٹ اور چک فرازی کوڈیوال روڈ کیلئے بھی 80لاکھ روپے کی گرانٹ دی مظفرگڑہ شہر کے محلہ شیخوپورہ میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈ میں یکساں طور پر بلا امتیاز بے شمار ترقیاتی کام جنمیں تعمیر نالی،سولنگ،ٹف تائل اور روڈز کی تعمیر و مرمت جیسے منصوبے شامل ہیں۔میرے حلقہ کے ترقیاتی کام ہی میری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...