عوام حکمرانوں سے مایوس، مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول کا ہے، مرتضیٰ محمود

عوام حکمرانوں سے مایوس، مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول کا ہے، مرتضیٰ محمود

صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ حکمران لوٹ کھسوٹ میں لگے ہوئے ہیں عوام اب حکمرانوں سے مایوس ہو کر پیپلزپارٹی کی طرف رجوع کر رہے ہیں مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے عوام کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے میدان میں نکل آئے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی جائے گی ،پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 296رانا طارق محمود خاں نے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘انھوں نے کہا کہ صادق آباد شہر مسائلستان بن چکا ہے جبکہ دیہی عوام بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام پینے کے صاف پانی اور فصلوں کو سیراب کرنے کیلئے نہری پانی سے محروم ہیں مگر حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کیلئے عوام کو نظر انداز کر کے زیادتی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما چوہدری وزیر احمد اور چوہدری کاشف نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ‘سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچنے پر مخدوم مرتضیٰ محمود اور رانا طارق محمود کا شاندار استقبال کیا گیا‘چوہدری کاشف کی طرف سے مخدوم مرتضیٰ محمود اور رانا طارق محمود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، قبل ازیں مخدوم مرتضیٰ محمود اور رانا طارق محمود خاں نے صادق آباد میں مصروف ترین دن گزارا ،انھوں نے موضع بونترہ میں راؤ کرامت سے انکے بھائی ‘سابق چےئرمین بلدیہ چوہدری بشیر ساہی کی وفات پر انکے لواحقین ‘پیپلزپارٹی صادق آباد کے نائب صدر چوہدری محمود الحسن شا د کی وفات پر انکے بیٹے عمر محمود‘چوہدری محمد افضل کی وفات پر انکے بیٹوں امجد ندیم اور محمد بلال افضل ‘ ملک موسیٰ اور ملک سلیمان میرانی کی وفات پرانکے لواحقین‘ صفدر کمبوہ کی وفات پر انکے بیٹے شفیق کمبوہ سے گہرے غم و رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ‘جبکہ سابق کونسلر بلدیہ ملک عبدالحمید کی عیادت کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژ نل کوارڈی نیٹر سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘مجیب ارجمند خاں‘ حافظ فیض الرحمن‘ رئیس شعیب ورند‘ رانا ارشد جاوید‘ ضلعی صدر پی وائے او خاور باجوہ ‘چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘چوہدری جمشید وڑائچ‘سید احمد رضا شاہ‘ ملک محمد محسن‘ملک محمدحنیف بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء مخدوم مرتضیٰ محمود نے خالدمیرانی کے پراپرٹی دفتر کا افتتاح کیا اور کاروبار کی ترقی کیلئے دعا کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...