بہاولپور صوبہ بحال، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں، میاں مقصود

بہاولپور صوبہ بحال، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں، میاں ...

ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی زیر صدارت ہونے والے اُمراء اضلاع (رحیم یار خان،بہاولپور،بہاولنگر) کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بلا تاخیر پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد کے مطابق بہاولپور صوبہ کو بحال اور جنوبی پنجاب صوبے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر ، صوبائی نائب اُمراء چودھری (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

عزیر لطیف، شیخ عثمان فاروق، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی و سیاسی امور اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جماعت اسلامی آئندہ قومی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اس کیلئے کارکنان جماعت تیاری کریں جماعت اسلامی کے پیغام کو ایک ایک گھر اور فرد تک پہنچائیں ۔ کرپٹ اشرافیہ اور کرپشن میں لتھڑی قیادت سے قوم کو نجات دلائی جائے۔ اجلاس میں منظور ہونے والی قرار دادمیں کہا گیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ملک کو اندھیروں کی نظر کردیا گیا ہے ۔ میاں برادران نے انتخابات میں 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگر 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودان دعوؤں کو عملی جامہ نہ پہنا سکے ۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ حکمراان اپنی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے فوری اور عملی اقدامات کئے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...