انتظامی افسران کے گندم خریداری مراکز کے دورے ‘انتظامات کاجائزہ

انتظامی افسران کے گندم خریداری مراکز کے دورے ‘انتظامات کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم ‘ وہاڑی ‘ بستی اﷲ بخش ‘ لیہ ( نمائندگان ) ڈائریکٹر جنرل لوکل باڈیز پنجاب ‘ ڈائریکٹر جنرل لیبر ‘ ڈپٹی کمشنرز کے گندم خریداری مراکز کے دورے جاری ‘ انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس سلسلے میں عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل باڈیز پنجاب کا دورہ فوڈ سنٹر(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
عبدالحکیم،تسلی بخش انتظامات پر اظہار اطمینان،تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل باڈیز پنجاب شاہدنصر راجہ اورضلعی مانیٹرنگ ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معائنہ ٹیم کے طور پرفوڈ سنٹرز جودھ پور،سردار پور اور پی آر سنٹر عبدالحکیم کا دورہ کیا اور کسانوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے بیٹھنے کی جگہ ٹینٹنگ ،کارپیٹنگ،کرسیاں ،پینے کے ٹھنڈے پانی وڈسپلن کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا، ڈائریکٹر لوکل باڈیز نے گندم کی خریداری مکمل ہونے تک انتظامات کو برقرار رکھنے کی ہدایات دیں ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق ڈائر یکٹر جنرل لیبر محمد سلیم حسین اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بنی شیل مر کز خرید گندم کا اچا نک معا ئنہ کیا بنی شیل مصطفی آباد سنٹر پر مزدوروں کی طرف سے 9روپے کی بجا ئے 7روپے فی بو ری اجرت دینے کی شکا یت پا ئی گئی جبکہ اکثرتھیلوں کا وزن کر انے پر مقررہ وزن زائدپا یا گیا زیا دہ تر بیگز میں ایک کلو یا اس سے بھی زیادہ وزن ریکا رڈ کیا گیا جبکہ چند بیگز میں 50کلو سے معمولی کم وزن بھی ریکارڈ کیا گیا ڈائر یکٹر جنرل لیبر نے بنی شل سنٹر کی صفا ئی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی ایف سی کو ہد ایت کی کہ وہ سنٹر کی صفائی کر وائیں مزدوروں کوحکو مت کی مقر ر کر دہ اجر ت دلانے اور سنٹر پر لا ئی جا نے والی گندم کے وزن پر حکومت کی پالیسی کے مطا بق عملدرآمدیقینی بنا ئیں۔ بستی اﷲ بخش سے نامہ نگار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمار یاسر نے پاسکو سنٹروں کے دورے کیئے سیکیورٹی نظام بھی چیک کیا ۔ اور پاسکو سنٹر انچارج پنڈی پمپ کے سنٹر انچارج چوہدری نثار احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار دانہ کی تقسیم میں اگر کوئی پریشانی ہو تو سیکیورٹی نفری میں مزید اضافی کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ تا کہ پاسکو سنٹر انچارج کو کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیکن پاسکو سنٹر انچارج نے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمار یاسر کی کارکردگی کو دیکھ کر پُر اطمنان اور خوشی کا اظہار کیا۔ اور بتایا کہ سیکیورٹی نظام بہترین ہے اور بار دانہ میرٹ پر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم، مقررہ ٹارگٹ ،خرید شدہ گند م،کاشت کاروں کو کی جانے والی ادائیگی اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ سنٹرز پر چارٹ آویزاں کرنے کے علاوہ رپورٹ ارسال کی جائے ۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے حیدر شاہ،کروڑ لعل عیسن ،فتح پور ،217ٹی ڈی اے کے گندم خریداری مراکزکے اچانک معائنہ کے موقع پرمحکمہ خوراک کے حکام کودیں۔معائنہ کے موقع پر سنٹر انچارج حیدر شاہ نے بتایا کہ اب تک 5747بوری گندم کروڑ میں 15445بوری ،فتح پور 23886بوری ،217ٹی ڈی اے میں 3287بوری گندم خرید کی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 9مراکز خریدار ی سے 4لاکھ 46ہزار406بوری باردانہ تقسیم کرنے کے علاوہ ایک لاکھ 34ہزار 622بوری گندم خرید کرکے خریداری کا 14.63فی صد حصول ممکن بنایا جاچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے خریداری مراکز کو مقررہ اوقات کار کے مطابق چلانے ،بار دانہ کی شفاف بنیادوں پر تقسیم ،گندم کو بلاتاخیر اُتارے جانے اور پیمنٹ کے مراحل کی بروقت تکمیل کے ذریعے کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔