وزیر اعلیٰ کے اچانک دورے کی اطلاع ملتان ڈویژن کے گندم خریداری مراکز پر ریڈ الرٹ رہا ‘ وہاڑی میں ہیلی پیڈ تیار

وزیر اعلیٰ کے اچانک دورے کی اطلاع ملتان ڈویژن کے گندم خریداری مراکز پر ریڈ ...

ملتان ‘ وہاڑی ( سپیشل رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ کے اچانک دورے کی اطلاع پر ملتان ڈویژن کے گندم خریداری مراکز پر افسران و عملہ ریڈ الرٹ رہا ‘ وہاڑی میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ہیلی پیڈ تیار کر لیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ خوراک کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وزیرا علی پنجاب ملتان ڈویثرن کے اضلاع میں کسی بھی گندم خریداری مرکز کا اچانک دورہ کرسکتے ہیں جس کے با عث میں قائم خریداری مراکز پر محکمہ خوراک ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ ریڈ الرٹ رہا تاہم وزیرا علی پنجاب کے نہ آنے پر خریداری مراکز پرکئے گئے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی گندم خر ید مر اکز پر متوقع آمد کے پیش نظر تحصیل وہاڑی میں محکمہ خوراک کے گندم خر یداری مر اکز پر ہیلی پیڈ بنا دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھٹی نے ہیلی پیڈز کا معا ئنہ کیا اور اس حو الہ سے تمام ترضروری اقدامات کا جائزہ لیا وزیر اعلی کی آمد کے حوالہ سے بنی شیل 65ڈبلیوبی ، پپلی اور پی آر سنٹرکے لیے وہاڑی سٹیڈیم میں ہیلی پیڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ مصطفے آباد ، پل 48، میاں پکھی ، ما چھیوال ، لڈن ، کچی پکی،481/EB مراکزپر ہیلی پیڈ بنا ئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...