وزیر اعلیٰ کے 10 مئی کے متوقع دورہ خانیوال کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

وزیر اعلیٰ کے 10 مئی کے متوقع دورہ خانیوال کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

خانیوال ( بیورو نیوز) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا باوثوق ذرائع کے مطابق 10مئی کو متوقع دورہ خانیوال کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی وزیر اعلی اپنی آمد کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بعد خانیوال ملتان،خانیوال لودھراں،ریلوے اور ہیڈ برج کا افتتاح عبدالغفور خان ڈاہا روڈ پر کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کے اضافی بلاک ،گورنمنٹ ملازمین کی رہائشی کالونی کا افتتاح خانیوال مرکز خریداری گندم پی آر سینٹر اور اعوان چوک سٹوریج پوائنٹ گندم محکمہ خوراک ،ڈاہا زرعی فارم پر جدید مشینری کاشت کپاس ٹریکٹر پلانٹر کریں گے سابق صوبائی وزیر ھاجی عرفا ن احمد خان ڈاہا ،محمد خان ڈاہا ایم این اے ،،چیئر مین بلدیہ خانیوال مسعود مجید خان ڈاہا ،ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی نمائندگی کریں گے وائس چیئر مین ضلع کونسل تیمور خان ڈاہا ،عبدالرزاق خان نیازی ایم پی اے ،مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خانیوال کیلئے بہت بڑے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔

انتظامات حتمی شکل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...