زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 6افراد کی حالت غیر، نشتر منتقل

زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 6افراد کی حالت غیر، نشتر منتقل

ملتان(کرائم رپورٹر، وقائع نگار)زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 6افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا،ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ صبح بی زیڈ تھانہ کی حدود میں واقع غاز ی آباد میں 65سالہ دوست محمد اسکی بیٹیوں 18سالہ اقرا 14سالہ اقصی 12سالہ رمشاء 14سالہ سادیہ اور 8سالہ بیٹے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

زاہد نے صبح ناشتے میں دودھ پیا،جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی 65سالہ دوست محمد بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے انہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اٹھارٹی سے معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔ دریں اثناء غازی آباد میں زہریلا دودھ پینے سے 5 بچے اور 1بوڑھا شخص کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے نشتر ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیاا ور متاثر ہ لوگوں کی عیادت کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مریضوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور علاج کی سہولیات کے اور واقعہ کی تفصیل جانی۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک گوالے کو پولیس کی تحویل میں دینے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔انہوں نے اہلخانہ کو یقین دلوایا کہ اگر دودھ میں کسی قسم کی ملاوٹ ثابت ہوئی توملاوٹ کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کوٹ رب نواز وہاڑی روڈ ملتان پر دو مقامی آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔ گندے بدبودار اور غیر محفوظ طریقے سے جانوروں کی چربی اور باقیات سے گھی بنا رہے تھے اور 1120کلو گرام گھی موقع سے برآمد کر کے نمونہ جات تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجواتے ہوئے فیکٹریوں کو سربمہر جبکہ تمام آلات اور برتنوں وغیرہ کو ضبط کرتے ہوئے وہاں موجود مواد کو ضائع کردیا گیا۔ دونوں فیکٹری مالکان کے خلاف F.I.Rدرج کروا دو لوگوں کو گرفتار کروایا گیا۔گلگشت کالونی میں لاہوری چٹخارہ کو گندے فریزرز، سٹوریج ایریاکی ناقص صفائی،غیر معیاری رنگ،کچرادان کے کھلاہونے،واشنگ ایریاصاف نہ ہونے،فرش پر پانی کے کھڑا ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ چونگی نمبر7-پر LFCریسٹورینٹ کو کٹنگ بورڈ کے گندہ ہونے،فوڈ ہینڈلرز کے ہاتھوں میں جیولری پہننے،خراب سبزیوں،خوراک زمین پر رکھنے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلاہونے،برتنوں کے دھونے کے لیے ڈیٹرجینٹس کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 1لاکھ روپے جرمانہ اوروارننگ نوٹس جاری کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...