شجاع آباد ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات ، انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے تحقیقات کافیصلہ کرلیا

شجاع آباد ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی )انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے شجاعباد ملتان ایکسپریس وے کی انکوائری کافیصلہ لیبارٹری رپورٹ تک مؤخر کردیاہے ۔ معلوم ہواہے انٹی کرپشن(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر کوشجاعباد ملتان روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں نہیں ہیں پرڈائریکٹرانٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے ٹکینکل ٹیم کے ہمراہ سائٹ کامعائنہ کیااوراس موقع پر ٹیکنیکل ٹیم کو سیمپل لیکر لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی۔ لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں ریگولر انکوائری کرانے کافیصلہ کیاجائے گا۔