نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی منظوری، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا پہلے وائس چانسلر مقرر

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی منظوری، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا پہلے وائس ...

ملتان(وقائع نگار)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نشتر میڈیکل کالج کو باضابطہ طورپر نشتر میڈیکل یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی ہے اورنشتر میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو اس کا پہلا وائس چانسلر بھی مقرر کردیاہے۔جنہوں نے گزشتہ روز اپنے اپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیاہے۔ جبکہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹر کامران مالک کو دوبارہ آرتھو پیڈک وارڈ کاسربراہ مقرر کردیاہے پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کونشتر میڈیکل کالج کے 1984کے بیسٹ گریجوایٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہیں مختلف امتحانات میں امتیازی پوزیشن لینے پر 18گولڈ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

میڈل دئیے گئے ہیں۔ وہ نشتر میڈیکل کالج وہسپتال کے سابق پرنسپل اورایم ایس پروفیسر ڈاکٹر احمد کمال کے صاحبزادے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے رجسٹرار کے بعد انہوں نے باقاعدہ اپنے عہدے کاچارج لے لیاہے اس موقع پرنشتر کے انتظامی وتدریسی شعبوں کے سربراہان نے انہیں دفتر جاکر مبارکباد دی ہے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر محمد صدیق قادری نے توقع ظاہر کی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشاکی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی تدریس وتحقیق کے شعبہ میں ملکی اوربین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات انجام دے گی۔ یونائٹیڈ ڈاکٹر فرنٹ کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی قیادت میں پروفیسر مصطفی کمال پاشا کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے پر مبارکباد دی ۔ وفد ڈاکٹر عمران رفیق ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر امجد چانڈیو ، ڈاکٹر ہمایوں محسن ، ڈاکٹر وقار ، ڈاکٹر خضر صدیقی ، ڈاکٹر طارق وقار ، ڈاکٹر نوید بزدار ،ڈاکٹر عمران مزاری ودیگر شریک تھے۔وفد نے کہاکہ حکومت پنجاب کایہ فیصلہ پورے خطے کے عوام پرونیشن کی ترقی کی نوید ہوگا ۔ اس کے علاوہ پائینیر یونٹی کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی سربراہی میں پروفیسر مصطفی کمال پاشا کو مبارکباد دی۔ وفد میں ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر نصرت بزار ، ڈاکٹر راشد راؤ، ڈاکٹر ساجد اختر، ڈاکٹر اسلم ،یوسف ودیگر شامل تھے۔ شعبہ انستھزیا وآئی سی یو کے سربراہ پروفیسر سلمان وارث شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم نے ان کے ہمراہ جاکر انہیں مبارکباد دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...