سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان احمد رضا شاہ بخاری کی نماز جنازہ ادا، قل خوانی آج ہوگی سوگ میں عدالتی کام بند رہا

سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان احمد رضا شاہ بخاری کی نماز جنازہ ادا، قل خوانی آج ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)سابق صدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان سیداحمد رضا شاہ بخاری مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ صبح عام خاص باغ دولت گیٹ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ علامہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

میاں جمیل قریشی نے پڑھائی اوردعا علامہ ڈاکٹر ارشدبلوچ نے کرائی ۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نوید رضا بخاری مرحوم کے صاحبزادے سید مختار مسعود بخاری ایڈووکیٹ سید اظہرمسعود بخاری ایڈووکیٹ بھتیجے سید وحیدرضا بخاری ایڈووکیٹ کے علاوہ ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ نعیم گوریجہ سینئر وکلاء مرزا عزیز اکبر بیگ ، حبیب اللہ شاکر ، سید اطہرحسن شاہ بخاری ، خواجہ نورمصطفی ، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزادہ محمد ندیم فرید ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایم یوسف زبیر، وسیم ممتاز ، فہیم ممتاز ، حافظ اللہ دتہ ، کاشف بوسن کے علاوہ وکلاء اورمختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج صبح8بجے جامع مسجد عام خاص باغ میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے سینئر ممبر سید احمد رضا شاہ بخاری کی وفات کے سوگ میں عدالتی کام بند کیاگیا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...