بھکر ، اندھے قتل کا سراغ ، حراست میں لئے گئے ملزما کی نشاندہی پر 4ماہ قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد

بھکر ، اندھے قتل کا سراغ ، حراست میں لئے گئے ملزما کی نشاندہی پر 4ماہ قبل ...

بھکر(نامہ نگار ) بہل پولیس نے چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ،ملزم گرفتار کرلیا واقعات کے مطابق بہل کے رہائشی اسلم گرمانی کا بیٹا عبد الستار 21مارچ کو موبائل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

فون پر آنے والی کال سن کر گھر سے باہر نکلا جوکہ واپس نہ آیا بہل پولیس نے اسلم کی درخواست پر 27مارچ کو تین نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا اور کیس کی تفتیش جاری رکھی اڑھائی ماہ تک ملزم کا پتہ نہ چلنے پر ڈی پی او بھکر نے ایس اوز تھانہ سٹی بھکر اور تھانہ بہل آصف خان ،قیوم خان اور اے ایس آئی چوہدری یعقوب پر مشتمل تفتیشی ٹیم بنائی جس نے تحقیقات کرتے ہوئے رمضان نامی شخص کو حراست میں لیا اور اس سے تفتیش شروع کی جس نے دوران حراست عبد الستار کو قتل کرکے 21مارچ2017ء کو گھروں سے کچھ دور گنے کی فصل میں زمین میں دبانے کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول کی لاش برآمد کرادی ۔چند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...