چندروز سے لاپتہ شخص کی بند سے لاش برآمد ، پولیس کا کارروائی مکمل ہونے تک ورثا کے حوالے کرنے سے انکار

چندروز سے لاپتہ شخص کی بند سے لاش برآمد ، پولیس کا کارروائی مکمل ہونے تک ورثا ...

ڈیرہ بکھا (نمائندہ پاکستان )چک نمبر 31بی سی کے قریب ششماہی نہر سے لاش برآمد ۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ بکھا چک نمبر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

31بی سی کے قریب ششماہی نہر سے ایک آدمی کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع تھانہ عبا س نگر کو دی گئی ، پولیس نے موبائل سم جو کہ لا ش کی جیب سے ملنے والے موبائل میں موجود تھی سے ایک نمبر پر رابطہ کیا جو مرنے والے کا کز ن تھا ، اس نے پولیس کو بتایا کہ ہمارا کزن ماسٹر احمد علی ہے جو گزشتہ چند روز سے لاپتہ تھا ، پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈیرہ بکھا منتقل کر دیا ، لیکن ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان نے یہ کہتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا کہ ان کو ڈی سی او کی طرف سے اجازت نہیں ہے ، جس کے بعد تھانہ عباس نگر نے لاش کو بہاولپور سرد خانے منتقل کر دیا اور وہاں سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کیلئے کہا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ہم اس لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کر سکتے اس کو خیر پور ٹامیوالی میں لے جائیں ۔ مرنے والے ماسٹر احمد علی کے ورثا بھی پولیس کے ساتھ موجود تھے جن کا مطالبہ ہے کہ لاش کو فوری طور پر ان کے حوالے کر دیا جائے تاکہ وہ چشتیاں سے پوسٹ مارٹم کرو ا سکیں ، اور کاروائی کر سکیں ، لیکن پولیس نے کاروائی پوری ہونے تک لاش ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔ ورثاکا کہنا تھا کہ جب یہاں پر پوسٹ مارٹم کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے تو ان کو کیوں پریشان کیا جار ہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...