چلڈرن کمپلیکس، بچے کو مبینہ طور پر زائد المیاد ڈرپ لگادی گئی، حالت غیر

چلڈرن کمپلیکس، بچے کو مبینہ طور پر زائد المیاد ڈرپ لگادی گئی، حالت غیر

ملتان(وقائع نگار) مسیماؤں کا ایک اور کارنامہ، چلڈرن کمپلیکس میں داخل چودہ سالہ بچے کو مبینہ طور پر زائد المیاد ڈرپ لگادی گئی۔ جسکی وجہ سے مذکورہ ہسپتال میں داخل سہیل احمد (بچے) کی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے حالت بگڑنے پر مذکورہ بچے کو ہسپتال سے باہر نکال دیا ۔ جس پر بچے کے والدین نے شور شرابہ مچایا۔ اسی اثناء میں چلڈرن کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حیسن بخاری نے مذکورہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرلیا۔ اور اس کا علاج معالجہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے بچے کا والد عاشق قاسم پور کا رہائشی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...