بوریوالا، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

بوریوالا، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا :(تحصیل رپورٹر)بورے والا کی بستی ظفر کالونی میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ۔ایک بیٹا شدید زخمی ہسپتال منتقل واقعات کے مطابق میانچنوں موڑ کے قریب واقع ظفر کالونی میں ایک ٹرک اڈہ کے مالک محمد رفیق جٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے جبکہ ان کا ایک بیٹا محمد سبحان چھت پر سورہا تھا صبح (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
2بجے ایک مسلح ڈاکو چھت پر چڑھ گیا اور سبحان کو جگا کر نیچے گھر میں اترنے کی کوشش کی سبحان نے شور مچا دیا تو شور سن کر صحن میں سوئے ہوئے اس کا 55سالہ والد محمد رفیق اور 30سالہ بڑا بھائی فیضان چھت پر پہنچ گئے اور ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی چھت پر کھڑے ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد رفیق اور اس کا بیٹا فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چھوٹا بھائی محمد سبحان شدید زخمی ہو گیا تو ملزمان چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ذاکر گوجر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا جہاں زخمی سبحان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہو ا اور اس کے خون کے قطرے جائے وقوعہ سے کافی دور تک پائے گئے پولیس نے کہا ہے کہ ملزموں کا جلد ہی سراغ لگانے کے لئے مختلف ٹیمیں سرچ اپریشن میں مصروف ہیں دریں اثناء پولیس تھانہ صدر بورے والا نے نا معلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324-459-302ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔