آئی پی ایل میچ پر شرط جیتنے والے بنگلہ دیشی کو دوستوں نے قتل کر دیا

آئی پی ایل میچ پر شرط جیتنے والے بنگلہ دیشی کو دوستوں نے قتل کر دیا
آئی پی ایل میچ پر شرط جیتنے والے بنگلہ دیشی کو دوستوں نے قتل کر دیا

  


ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کے میچ پر جوا لگانے والے شخص کو دوستوں نے قتل کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق آئی پی ایل میچ پر دوستوں کے ساتھ جوا لگانے والا 33سالہ بنگلہ دیشی کو شرط جیتنے کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ مقتول سنتوش نے اپنے دوستوں کے ساتھ 50ٹکا کی شرط لگائی تھی تاہم شرط ہارنے والے دوستوں نے اسے رقم دینے سے انکا رکر دیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا گیا ۔

بالی وو ڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا ہدایتکارہ بننے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق سنتوش کے دوستوں نے جھگڑے کے دوران اس کے نازک حصے پر تشدد کیا جس سے سنتوش کی حالت غیر ہو گئی اور تین دن ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔واقعے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے میچز پر دنیا بھر میں جوا کھیلا جا تا ہے جبکہ بھارت کے اندر بھی اس ٹورنامنٹ کے ہر میچ پر اربوں کا جوا لگتا ہے جس میں نہ صرف بکی شامل ہیں بلکہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بھی سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

مزید : T20 /اہم خبریں


loading...