بھارتی فوج کا غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے 12 سالہ پاکستانی بچے کو جاسوس قرار دیکر گرفتار کرنے کا دعویٰ

بھارتی فوج کا غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے 12 سالہ پاکستانی بچے کو جاسوس قرار ...
بھارتی فوج کا غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے 12 سالہ پاکستانی بچے کو جاسوس قرار دیکر گرفتار کرنے کا دعویٰ

  


سرینگر(ڈ یلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے 12 سالہ پاکستانی بچے کو جاسوس قراردیکر گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں اور اب کی بار مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی سے ایک 12 سالہ پاکستانی بچے کو لائن آف کنٹرول پار کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بچے کے مطابق اس کا تعلق بھمبر سے ہے۔

سمندر کی تہہ میں فحش فلمیں بناتی اداکارہ کو موقع پر ہی انتہائی دردناک ’سزا‘ مل گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے 2 پاکستانی بچوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے کی بناءپر گرفتار کرلیا تھا جن کو کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد بھارتی عدالت نے بے گناہ قرار دیدیا تھا اور پاکستان کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا ۔دونوں بچوں کو بعدازاں پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...