آج پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش ،لاہور میں کم سے کم 25، کراچی میں 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

آج پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش ،لاہور میں کم سے کم ...
آج پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش ،لاہور میں کم سے کم 25، کراچی میں 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مکران، ژوب، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹسنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ژوب، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالی وو ڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا ہدایتکارہ بننے کا فیصلہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم پاراچنار اور بنوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں04 اور بنوں میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آئی پی ایل میچ پر شرط جیتنے والے بنگلہ دیشی کو دوستوں نے قتل کر دیا

حارث بن نسیم نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،لاڑکانہ اور سکھرمیں48، سبی، جیکب آباد47، چھور، پڈعیدن، روہڑی، رحیم یار خان، شہید بینظیر آباد46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم25، اسلام آباد 21، کراچی 27،پشاور 22، کوئٹہ 12، گلگت اور چترال میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...