مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ،جواب میں اہلکاروں نے تین نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ،جواب میں ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ،جواب میں اہلکاروں نے تین نہتے کشمیریوں کو جاں بحق کردیا

  


سری نگر (ڈیل پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں رات گئے بھارتی پولیس اہلکاروں پر حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ،حملے کے بعد بھارتی پولیس نے معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تین معصوم کشمیر ی جاں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں رات گئے بھارتی پولیس اہلکار گاڑی میں سوار ہو کر گشت کر رہے تھے کہ اچانک ان پر حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔بعد ازاں بھارتی پولیس اہلکاروں نے معصوم کشمیریوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین نہتے شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

بھارت میں دولہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا

مزید : انسانی حقوق


loading...