”شارٹ فال پہلے کتنا تھا؟ 4 ہزار، اب کتنا ہے؟ 4 ہزار۔۔۔ تو فائدہ کیا ہوا؟ کدو۔۔۔“

”شارٹ فال پہلے کتنا تھا؟ 4 ہزار، اب کتنا ہے؟ 4 ہزار۔۔۔ تو فائدہ کیا ہوا؟ ...
”شارٹ فال پہلے کتنا تھا؟ 4 ہزار، اب کتنا ہے؟ 4 ہزار۔۔۔ تو فائدہ کیا ہوا؟ کدو۔۔۔“

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمیوں کے شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں مینار پاکستان کے نیچے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

اس تمام صورتحال کے پیش نظر کامیڈین سید شفاعت علی، جو متعدد معروف شخصیات کی پیروڈی میں مہارت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی پیروڈی کرتے ہوئے ایک مکالمہ انٹرنیٹ پر شیئر کیا ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس ویڈیو میں سید شفاعت علی نے ایک ہی وقت میں شہباز شریف اور خواجہ آصف کی پیروڈی کی ہے لیکن جس انداز میں انہوں نے خواجہ آصف کی گفتگو کو پیش کیا ہے وہ دیکھ کر ہنسی پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھ کر یقینا آپ کی چھٹی کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...