دم کرانے آئی لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات،خواتین نے جعلی پیر کی دھنائی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقے بیگم کوٹ میں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے پر خواتین نے جعلی پیر کی دھنائی کرنے کے بعد منہ کالا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کے علاقے چٹھہ کالونی میں دم کے بہانے خواتین کے جسموں پر پتلے بناکر حساب لگانے والے جعلی پیر محمد علی کی خواتین نے چپلوں سے دھنائی کرڈالی اور منہ کالاکرکے چپلوں کا ہار پہنا دیا۔ذرائع کے مطابق جعلی پیر بابا نے مبینہ طور پر دم کرانے آئی ایک لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جس کے بعد شکایت پر لڑکی کی رشتہ دار خواتین نے پیر بابا کی چپلوں سے خوب تواضع کی اور اس کے گلے میں چپلوں کا ہار ڈالا اس کو مرغا بنا کر چپلیں ماریں۔
خواتین نے چپلوں پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ جعلی پیر کا منہ بھی کالا کردیا۔جعلی بابا نے خوب تواضع کے بعد خواتین کے پاﺅں پکڑ کر معافی مانگی جس کے بعد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ ہوا اس وقت جعلی پیر ایک دوشیزہ کے کمر درد اور سایہ ہونے کا علاج کررہا تھا اور لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرتا تھا ۔پولیس نے جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سمندر کی تہہ میں فحش فلمیں بناتی اداکارہ کو موقع پر ہی انتہائی دردناک ’سزا‘ مل گئی