عرب خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے ڈیلر کیساتھ بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی سزا کا حکم

عرب خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے ڈیلر کیساتھ بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی ...
عرب خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے ڈیلر کیساتھ بدفعلی کرنے پر 10سال قید کی سزا کا حکم

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے نشہ کی عادی عرب خاتون کو ادویات کے بدلے بدفعلی کرنے پر جیل بھیج دیا ۔

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق ابوظہبی کی مقامی عدالت نے ریسٹورنٹ پر نوکری کرنے والی خاتون کو نشہ آور ادویات کے بدلے منشیات فروش کیساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 10سال کیلئے قید کی سزا سنا دی ۔اس کے علاوہ عرب خاتون پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا ۔

بالی وو ڈ اداکارہ کنگنا رناوت اب کیا کرنے والی ہیں ؟ فیصلہ ہو گیا

عدالتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون چند سال قبل ابوظہبی کے ریسٹورنٹ میں ملازمت کیلئے متحدہ عرب امارات آئی تھی مگر چند ماہ بعد اپنے باس کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے بعد وہ نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئی ۔ خاتون نے ریسٹورنٹ مالک سے شکایت بھی کی تھی کہ اس کی تنخواہ کم ہے جو اس کے لیے مالی مشکلات کا باعث ہے۔

آئی پی ایل میچ پر شرط جیتنے والے بنگلہ دیشی کو دوستوں نے قتل کر دیا

دستاویز کے مطابق عرب خاتون نے ایک دوست کو اپنی مالی مشکلات کے بارے بتایا جس نے اسے نشہ آور گولیاں دیکر کہا کہ یہ کھانے سے وہ اپنی مشکلات بھول جائے گی ۔اس کے چند روز بعد ہی خاتون ان نشہ آور ادویات کی عادی ہو گئی اور دوست سے مزید گولیوں کا مطالبہ کرنے لگی۔

اس کے بعد خاتون کے دوست نے اسے بتایا کہ وہ یہ گولیاں کسی اور سے خرید کر اسے دیتا تھا اور اب مفت میں مزید ادویات نہیں دے سکتا تاہم اصرار پر اس نے خاتون کی ملاقات ڈرگ ڈیلر سے کرادی مگر خاتون کے پاس بھی نشہ آور گولیاں خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات فروش نے اپنی حوس پوری کرنے کے بدلے خاتون کو ہفتہ وار 10گولیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس کے کافی عرصہ بعد خاتون کو ایک چھاپے کے دوران گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...