قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں صبا قمر کام کریں گی یا نہیں ؟ایسی تصویر سامنے آگئی کہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں صبا قمر کام کریں گی یا نہیں ؟ایسی ...
قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں صبا قمر کام کریں گی یا نہیں ؟ایسی تصویر سامنے آگئی کہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے اداکارہ صبا قمر کی پہلی تصویر جاری ہو گئی جس کے بعد اب تصدیق ہوگئی ہے کہ صبا قمر ہی قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے اور ان کے فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں دم توڑگئیں ۔فلم کو نجی ٹی وی چینل”اردو 1 “پروڈیوس کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صباقمر نے مقتول اداکارہ قندیل بلوچ کی زندگی کی داستان پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھر لی ہے اور اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کردی گئی ہے جس میں صبا قمر قندیل بلوچ کے ملتے جلتے لباس کو زیب تن کیا ہو ا ہے ۔ فلم کی کہانی ایک خاتون سے متعلق ہے جسے اس کا اپنا بھائی قتل کر دیتا ہے۔صبا قمر نے اپنی گردن پر بنے ٹیٹو کی تصویر بھی شیئر کی جو قندیل بلوچ کی گردن پر بنے ٹیٹو سے مشابہت رکھتا ہے۔صباقمر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے کردار کیساتھ انصاف کریں گی۔

’مجھے یہ لڑکیاں اپنی برہنہ تصاویر بھیجتی ہیں جنہیں میں بلیک میل کرتی ہوں‘ معروف ماڈل نادیہ حسین نے بڑا انکشاف کردیا

مزید : تفریح


loading...