”جلد آرہی ہوں “، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

”جلد آرہی ہوں “، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا
”جلد آرہی ہوں “، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان کی تازہ تصویر منظر عام پر آگئی جس میں وہ ریلوے سٹیشن پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ”میں بالدھر ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی ہوں اور جلد واپس آرہی ہوں “۔
تصویر میں ریحام خان بالدھرریلوے سٹیشن پر موجود ہیں جو خیبر پختونخوا کے ضلع ہزارہ میں واقع ہے .

تصویر میں ریحام خان بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کے کمنٹس آرہے ہیں ۔ریحام خان کے مداحوں نے اپنے پیغامات میں لکھاہے کہ وہ ہنستی مسکراتی اور بھی زیادہ خوبصور ت نظر آتی ہیں ۔

یادر ہے ریحام خان نے گزشتہ روز ہری پور میں اپنے آبائی علاقے جا کر گندم کٹائی میں حصہ لیا تھا اور اس دوران ٹریکٹر بھی چلایاتھا ۔

مزید :

ایبٹ آباد -