منظور وسان نے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دیدیا

منظور وسان نے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دیدیا
منظور وسان نے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دیدیا

  


کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے جولائی کو وزیراعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جے آئی ٹی بن گئی، پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لئے خطرناک ہے، جانا بھی پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔ صوبائی وزیرکہا کہ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر دھرنے دیتے تھے۔ چاہتا ہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو،سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کا بہانہ کرکے کہیں چلے جاتے ہیں۔

پی پی کا لوئر دیر میں جلسہ،آصف زرداری کی شرکت منسوخ کردی گئی

مزید : کراچی


loading...