چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ”رو عمران رو“ کے نعرے، منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے

چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ”رو عمران رو“ کے نعرے، منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے
چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ”رو عمران رو“ کے نعرے، منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ڈیجیٹل یوتھ سمٹ کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اورگیٹ کے باہر روکے جانے پر میڈیا نے عمران خان کی تقریب سے بائیکاٹ کرتے ہوئے ”رو عمران رو“ کے نعرے لگادیئے تاہم جواب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ملازمین نے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگادیئے، اس دوران عمران خان منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔

عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو میڈیا کے نمائندوں کو اندر لانے کیلئے بھیج دیااس دوران جب پرویز خٹک میڈیا کے نمائندوں سے ملے تو انہوں نے مذاق میں کہہ دیا کہ جب آپ کو کہیں مدعو نہیں کیا جاتا تو کیوں جاتے ہو، جس پر میڈیا کے نمائندوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم بن بلائے نہیں بلکہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی دعوت پر پروگرام کی کوریج کیلئے آئے ہیں ، نعرے بازی کے بعد وزیر برائے آئی ٹی انفارمیشن شہرام ترکئی نے میڈیا کے نمائندوں سے مذاکرات کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی اور بدتمیزی کرنے والے رضاکاروں کو فارغ کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر میڈیا نے اپنا احتجاج ختم کردیا.

تحریک انصاف آج سیالکوٹ ، پیپلز پارٹی لوئر دیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی، جلسوں کی تیاریاں جاری

واضح رہے کہ میڈیا کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پہلی بارنہیں بلکہ متعدد بار حکومتی نمائندوں کی جانب سے میڈیا کے ساتھ اس طرح کا برتاﺅکیا گیا ہے ٹی وی چینلز او ر مختلف اخبارات سے منسلک رپورٹرز کو حکومت کی جانب سے دعوت دی جاتی ہے اور اس کے بعد پروگرام میں ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی جاتی ہے۔

مزید :

پشاور -