”شاہد آفریدی بکواس کر رہا ہے کہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتیوں نے اپنی اوقات دکھا دی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

”شاہد آفریدی بکواس کر رہا ہے کہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر کو ”دی گریٹ لالہ“ کا ...
”شاہد آفریدی بکواس کر رہا ہے کہ۔۔۔“ سٹار آل راﺅنڈر کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتیوں نے اپنی اوقات دکھا دی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس مرتبہ کسی اور کے نہیں بلکہ شاہد آفریدی کے خلاف محاذ آ رائی شروع کر دی ہے اور ان کے سچ بولنے پر اپنی اصلی اوقات دکھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانیوں کا غصہ بھی آسمان کو چھونے لگا ہے۔

”جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو میں نے تمام کھلاڑیوں کو اپنے گھر بلایا، جیسے ہی کھانا لگا ہر کوئی ایک دم خاموش ہو کر میری شکل دیکھنے لگا کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک کالم میں شاہد آفریدی نے جہاں بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی دوستی کا واقعہ سنایا تو وہیں انہوں نے گوتم گمبھیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بھی بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو بھارتی میڈیا کو ذرا بھی پسند نہیں آیا اور ہر حد پار کرتے ہوئے ان کی بات کو ”بکواس“ قرار دیدیا۔

کالم میں آفریدی کہنا تھا کہ ”میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کی باﺅلنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے جو بھارتی بیٹنگ لائن کو چیلنج کر سکتی ہے، خاص طور پر انگلش کنڈیشنز میں، ہمیشہ کی طرح یہ اعصاب کا کھیل ہی ہو گا، اور دونوں ٹیموں کو پورے میچ کے دوران توازن برقرار رکھنا ہو گا۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے واقعی یہ امید ہے کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ’کلاسک‘ میچ دیکھنے کو ملے گا۔ بھارت کے پاس طاقت بھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ میچوں کے نتائج کے باعث نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم بیٹنگ پاور ہاﺅس ہے جو ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے جسے ایک جارحانہ اور اٹیکنگ باﺅلنگ لائن اپ کا تعاون بھی حاصل ہے۔“

”کئی سال پہلے میچ کے دوران اس بھارتی کھلاڑی سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہ آج بھی نہیں بھولا اور۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کو بھی بھارتی کھلاڑیوں کے چھوٹے دل پر افسوس ہو گا

بس! شاہد آفریدی کا پاکستانی باﺅلنگ لائن اپ کے بارے میں بولا گیا سچ شاہد آفریدی کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتی میڈیا کو کڑوا محسوس ہوا ہے جس نے ہر حد پار کرتے ہوئے سٹار کرکٹر کی بات کو ”بکواس“ کہہ دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹائمز“ نے لکھا ہے کہ شاہد آفریدی نے چیمپینز ٹرافی سے پہلے کافی ’بکواس‘ کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کافی میچ کھیلے ہیں اور ان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ بھی مانا جا سکتا ہے کہ وہ پاک، بھارت مقابلے کے بارے میں اچھا تجزیہ کر سکتے ہیں مگر ذرا ٹھہریں، انہیں ابھی بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بھارتی بیٹنگ لائن اچھی سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

مزید : کھیل


loading...