امریکی جیلوں میں 350سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

امریکی جیلوں میں 350سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
امریکی جیلوں میں 350سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

  


اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خارجہ کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں اس وقت 350 سے زائد پاکستانی دہشت گردی اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی سمیت مختلف جرائم میں قید ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دستاویزات سینیٹر چوہدری تنویر خان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں جاری کی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ان دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت 104 پاکستانی جرم ثابت ہونے پر برسوں سے امریکا میں قید کاٹ رہے ہیں جبکہ 253 پاکستانیوں کو مختلف الزامات پر ٹرائل کا سامنا ہے۔

روس نے چینی سوشل میڈیا ایپ ’ وی چیٹ‘ پر پابندی عائد کردی

مزید : اسلام آباد


loading...